23 فروری، 2016، 1:36 AM

امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق وہابی دہشت گرد  تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق  شام میں جنگ بندی کے لیے امریکہ اور روس کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے جس کا اطلاق 27 فروری سے ہوگا تاہم جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت شام میں لڑائی میں مصروف تمام گروپس 26 فروری کی دوپہر سے جنگ بندی کے پابند ہوں گے جس کی نگرانی امریکی اور روسی حکومتیں کریں گی۔واضح رہے کہ النصرہ اور داعش دہشت گردوں کو اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے باقاعدہ تنخواہ ملتی رہی ہے اب چونکہ سعودی عرب کے باس امریکہ نے النصرہ اور داعش کو معاہدے سے کسی پالیسی کے تحت باہر رکھا ہے جس سے ظآہر ہوتا ہے کہ شام میں لڑآئی جاری رہےگی۔

News ID 1862033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha